چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے تعزیت کا اظہار


پی پی پی چیئرمین نے سید قائم علی شاہ سے ان کی بڑی صاحبزادی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے

بلاول بھٹو زرداری نے ایم این اے نفیسہ شاہ سے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے، مرحومہ جن کی بڑی بہن تھیں

دکھ کی اس گھڑی میں پوری پارٹی جیلانی خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے: بلاول بھٹو زرداری کا تعزیتی پیغام

بلاول بھٹو زرداری نے مرحومہ کے لیئے جنت الفردوس اور سوگوار خاندان کے لیئے صبر جمیل کی دعا کی ہے
——————
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ٹیلیفونک رابطہ

پی پی پی چیئرمین نے سابق وزیراعظم کو سینیٹ الیکشن کے لیئے ان کے نامزدگی فارم منظور ہونے پر مبارکباد دی

سلیکٹڈ حکومت کو یوسف رضا گیلانی کے امیدوار بننے پر نجانے کس بات کا ڈر ہے: بلاول بھٹو زرداری کی گفتگو

اسی وجہ سے حکومت سازشیں کر رہی ہے: بلاول بھٹو زرداری

ان سازشوں کا مقصد سلیکٹڈ کٹھ پتلیوں کا جمہوری قوتوں سے مقابلے سے فرار اختیار کرنا ہے: بلاول بھٹو زرداری
—————-

اظہار تعزیت۔
سینیٹر رحمان ملک کا سید قائم علی شاہ کی صاحبزادی، نفیسہ شاہ کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس و تعزیت 

اللہ تعالیٰ مرحومہ کی درجات بلند اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے، سینیٹر رحمان ملک

سید قائم علی شاہ، نفیسہ شاہ اور سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، سینیٹر رحمان ملک

شازیہ مری کا سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی بیٹی سیدہ نجمہ شاہ کے انتقال پر اظہار تعزیت


کراچی (18 فروری 2021) :
مرکزی اطلاعات سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین ایم این اے شازیہ عطا مری نے سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی بیٹی اور نفیسہ شاہ کی ہمشیرہ سیدہ نجمہ شاہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہون نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہون نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کواپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائی ۔
جاری کردہ
جعفر حسین پنہور
میڈیا کوآرڈینیٹر
شازیہ مری
———————-

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹ الیکشن کے متعلق صدارتی ریفرنس کو حکمران جماعت کی اپنے ہی ارکان اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ممبران کو بھی پتا ہے کہ یہ حکومت جا رہی ہے، جو ٹکٹ کے لیئے پاکستان پیپلز پارٹی سے رابطے کر رہے ہیں۔

پی ایس-88 ملیر سے نومنتخب رکنِ سندھ اسمبلی یوسف مرتضیٰ بلوچ کی رہائشگاہ پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومینٹ کی سیاسی حکمت عملی کی وجہ سے سلیکٹڈ حکومت پریشان ہے، جو کسی نہ کسی سے سینیٹ الیکشن میں دھاندلی کرانا چاہتی ہے، اور بندوق چلانے کے لیئے کبھی الیکشن کمیشن تو کبھی سپریم کورٹ کا کندھا استعمال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام کسی کو اجازت نہیں دے گی کہ کوئی پھر سے انتخابات کو متنازعہ بنائے، اور نہ ہی کوئی چور دروازے کے ذریعے نیازی کو اکثریت دلوانے کی ہمت کرے۔ کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہمارے اراکین اسمبلی کے حق پر ڈاکا ڈالے۔ انہوں نے سوال کیا کہ جب 2018ع میں عوام کے حق پر ڈاکا ڈالا گیا تھا تو کیا کسی نے سوموٹو نوٹس لیا تھا؟۔ انہوں نے کہا کہ اگر زبردستی اراکین اسمبلی کی خفیہ ووٹنگ اور مرضی سے ووٹ دینے کا حق چھینا جائے گا تو یہ جمہوریت پر حملہ ہوگا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر حکمرانوں کو اپنے ارکانِ اسمبلی پر اعتماد ہے تو پھر وہ چور دروازوں سے کیوں آنا چاہتے ہیں، وہ اپوزیشن کا سامنے آکر جمہوری مقابلہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکمران جماعت کے میمبرز عمران خان کے کہنے پر کیوں ووٹ دیں گے، جنہیں نظر آ رہا ہے کہ الیکشن کراچی میں ہو یا سانگھڑ میں، پاکستان پیپلز پارٹی ہر جگہ پی ٹی آئی کو عبرتناک شکست دے رہی ہے، اور اسی وجہ سے وہ خوشی خوشی پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس آ رہے ہیں۔

پی پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ جمہوریت کسی فرعون کے حکم کے مطابق نہیں چلتی۔ یہ کس قسم کا مذاق ہے کہ جب ہم کہتے ہیں کہ آئین اور قانون کے مطابق الیکشن کرو تو پھر میڈیا میں فوٹو شاپ ویڈیوز آجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ جمہوریت اور سینیٹ کے انتخابات کے خلاف سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ سلیکڈ حکومت کے خلاف ہر محاذ پر لڑ رہے ہیں اور انہیں شکست سے ہمکنار کر رہے ہیں۔ کراچی سے سانگھڑ، سانگھڑ سے لے کر پشین تک، جہاں جہاں ضمنی انتکابات ہوئے، حکومت کو عبرتناک شکست ملی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے پی ایس-88 کے سابق ایم پی اے و صوبائی وزیر مرحوم مرتضیٰ بلوچ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اپنے حلقے کی عوام کے لیئے خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس-88 کے عوام نے نے پورے پاکستان کو دکھا دیا ہے کہ ان کٹھ پتلیوں کی اصل اوقات کیا ہے۔ ان کی اصل اوقات یہ ہے کہ اگلے الیکشن میں یہ تیسرے نمبر پر ہوںگ اور ان کی ضمانتیں ضبط ہوں گی۔ پی پی پی چیئرمین نے نومنتخب ایم پی اے یوسف مرتضیٰ بلوچ اور پی ایس-88 کے کارکنان کو پارٹی کی کامیابی پر مبارکباد دی۔