چیف سیکریٹری سندھ کے آفس کی تزئین و آرائش ۔وزیٹرز پر خوشگوار اثرات ۔عمدہ کام کی تعریف

چیف سیکریٹری سندھ کے آفس کی تزئین و آرائش ۔وزیٹرز پر خوشگوار اثرات ۔عمدہ کام کی تعریف۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے چیف سیکریٹری آفس کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے پہلے مرحلے میں چیف سیکرٹری آفس کی نئے سرے سے خوبصورت فلورنگ کی ہے جس کی چمک دمک دیکھنے والوں کو فوری طور پر اپنی جانب متوجہ کرتی ہے صفائی ستھرائی اور پورے دفتر کی خوبصورتی چیف سیکرٹری آفس آنے والے وزیٹرز پر نہایت خوشگوار اثرات مرتب کرتی ہے آنے والے مہمانوں اور سرکاری افسران اور ملازمین نے چیف سیکرٹری آفس کی فلورنگ اور مین لفٹ ایریا سے لے کر سیکورٹی ڈیسک تک کی جانے والی نئی تزیین و آرائش اور فلورنگ کے کام کی زندگی کو سراہا ہے اور ہر کوئی اس کی تعریف کر رہا ہے ۔ چیف سیکرٹری آفس کی بلڈنگ میں نی لفٹٹو ں کی تنصیب کا کام بھی تیزی سے جاری ہے ۔مجموعی طور پر سندھ سیکریٹریٹ کی تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے اور مختلف سرکاری عمارتوں کے اندرونی اور بیرونی پیسوں کی تعمیر اور مرمت کے کام کیے جارہے ہیں تمام علاقے کی مجموعی خوبصورتی اور صفائی ستھرائی کے ساتھ گاڑیوں کی پارکنگ کو ڈسپلن میں لانے اور فٹپاتھوں کی بہتری اور سٹریٹ لائٹس کی بحالی اور ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔ان تمام کاموں پر موجودہ چیف سیکریٹری ممتاز علی شاہ

اور سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر نسیم الغنی سھتو کی خصوصی دلچسپی

لگن اور اقدامات قابل تعریف ہیں ۔سندھ سیکریٹریٹ اور دیگر سرکاری عمارتوں اور سرکاری دفاتر کی بہتری اور ترقی کے لئے چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ محمد وسیم اور ان کی ٹیم بھی قابل تعریف ہے ۔

دوسری جانب سرکاری افسران اور ملازمین نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ چیف سیکرٹری آفس کی تزئین و آرائش اور نئی لفٹوں کی تنصیب کا کام مکمل ہونے کے بعد دیگر سرکاری عمارتوں اور دفاتر خصوصا بینکوں میں موجود دفاتر کی تزئین و آرائش بحالی اور خوبصورتی کے کاموں پر بھی توجہ دی جائے گی سندھ اسمبلی کے سامنے واقعہ سرکاری دفاتر کی بیرکوں میں موجود دفاتر کی بہتری کے لیے کام ہونے کی بہت ضرورت ہے پرانی ناکارہ گاڑیوں کو کے دفاتر کے سامنے کھڑا کر دیا گیا ہے جن کی وجہ سے ان دفاتر میں آنا جانا اور گاڑیوں کی پارکنگ کا مسئلہ بنا ہوا ہے مختلف بیرکوں کے سامنے غیر قانونی طور پر چھوٹے پیمانے پر دھابے اور عارضی دکانیں تعمیر کر لی گئی ہیں جنہیں روکنے والا کوئی نہیں ۔ان بیرکوں میں غیر متعلقہ افراد کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کی شکایت متعلقہ حکام کو کی گئی ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ آنے والے دنوں میں اس جانب توجہ دے کر ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔سندھ سیکریٹریٹ کے مختلف دفاتر اور عمارتوں کے باہر آوارہ کتوں کی بہتات ہے جس کی شکایت متعلقہ حکام تک پہنچائی جا چکی ہے متعلقہ ڈی ایم سی کو اس حوالے سے اقدامات کرنے ہیں جن کا انتظار کیا جارہا ہے ۔

سرکاری دفاتر میں اس وقت سب سے خوبصورت دفاتر میں نمایاں دفتر سیکرٹری ورکس اینڈ سروسز عمران عطا سومرو کا ہے جو ان کے اعلیٰ ذوق اور سرکاری فنڈز کے درست اور بہترین استعمال کا پتہ دیتا ہے سرکاری حلقوں میں عام طور پر یہ باتیں کی جاتی ہیں کہ سرکاری دفاتر میں دو طرح کے افسر آتے ہیں ایک وہ جو سرکاری فنڈ سے اپنے گھر بناتے ہیں اور دوسرے وہ جو سرکاری فنڈز کو سرکاری دفاتر پر ہی خرچ کرتے ہیں ۔