Kالیکٹرک ”روشنی باجی“


نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)کے چیئرمین، توصیف ایچ فاروقی نے کراچی میں کے الیکٹرک کے ویمن ایمبیسیڈر پروگرام”روشنی باجی“ کا افتتاح کر دیا۔ اس سلسلے میں ایک تقریب کے الیکٹرک کے ٹیپو سلطان کسٹمر کیئر سینٹر میں منعقد ہوئی۔یہ اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے جس میں منتخب خواتین کو سیفٹی ایمبیسیڈر مقرر کیا جائے گا جن کا مقصد مختلف کمیونٹیز میں خواتین کو بجلی کے موثر استعمال اور کنڈا کنکشن کے بجائے بجلی کے قانونی استعمال کے بارے میں آگاہی دینا ہے۔ یہ اقدام کمیونٹیز کے ساتھ کے الیکٹرک کی شراکت داری کا ایک تسلسل ہے جس میں رہائشیوں کو بجلی تک آسان رسائی، عوامی مقامات کی تزئین و آرائش اور روزگار کے مواقع ٖکی فراہمی کے ذریعے انہیں ترقی دینا اور باختیار بنانا شامل ہے


————————–
چیئرمین نیپرانے اتھارٹی کے دیگر حکام کے ہمراہ کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران اتھارٹی نے زیر تعمیر بن قاسم پاور پلانٹ 3 کا بھی معائنہ کیا، اتھارٹی نے کے الیکٹرک کو 900 میگا واٹ کے اس پاور پلانٹ کو جلد از جلد مکمل کرنیکی ہدایت کی۔