ایڈمنسٹریٹر کراچی دشمنی میں حدسے نکل گئے

مہاجر نیشنل موومنٹ کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر محمد انور نے کراچی پر نئے شب خون مارنے والے چیف سیکریٹری سندھ کے حکم نامے کو کراچی بالخصوص

کے ایم سی کے وسائل پر قبضہ کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے ایم سی کو مزید تنزلی کی طرف لے جا رہی ہے۔ کے ایم سی کے اسپتالوں کو سندھ حکومت کی تحویل میںدینے کا فیصلہ بد نیتی پر مبنی ہے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی دشمنی میں حدسے نکل گئے۔ انہوں نے کہا کہ ریکوری میں اضافہ کے لئے کے ایم سی کے اسسیٹس پر نظر رکھنے کے بجائے پی ایف سی ایوارڈ کے سالہا سال سے نہ دیئے جانے والے پیسے کے ایم سی کو دیئے جائیں ۔ کے ایم سی کو ایک مکمل اتھارٹی بنایا جائے۔ کے ڈی اے، ایل ڈی اے، ایم ڈی اے کو کے ایم سی میں ضم کیا جائے۔ ۔اسکے علاوہ ڈی ایم سیز کو ختم کرکے ایک ادارے کے ایمم سی میں مرج کرکے وسائل اور فنڈز کے بے جا خرچ کو ختم کیا جائے ۔ تو بچت بھی ہوگی اور وسائل بھی آئیں گے۔ مہاجر نیشنل موومنٹ کے ایم سی وسائل پر قبضے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دے گی۔اس حوالے سے قانونی راستہ اختیار کرنا پڑا تو اس سے بھی گرز نہیں کیا جائے گا۔

https://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/karachi/2021-02-11/page-2/detail-17