وزیر بلدیا ت سندھ سید نا صر حسین شا ہ نے میو نسپل کمشنر زکو رنگی اور سینٹرل کو عہدو ں سے فو ر ی ہٹا دیا

کراچی میں ترقیاتی کام صرف سندھ حکومت ہی کروارہی ہے۔سید نا صر حسین شاہ
سندھ حکومت کے کام پر دوسری سیاسی جماعتیں سیاست چمکارہی ہیں۔سعید غنی
کرا چی 03فروری ۔وزیر بلدیا ت سندھ سید نا صر حسین شا ہ نے شکا یا ت پر میو نسپل کمشنر سینٹر ل اور میو نسپل کمشنر کو رنگی کو فوری عہدو ں سے ہٹا نے کے ا حکا ما ت جا ر ی کر دیئے ہیں۔انہو ں نے ایم ڈی واٹر بو ر ڈکو کہا کہ عوامی شکا یت کا فو ر ی ازالہ کیا جا ئے۔یہ ہدا یا ت وزیر بلدیات و اطلاعات سندھ سید ناصرحسین شاہ نے کراچی میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اجلاس کی صدا رت کے دورا ن جا ر ی کیں ۔صوبا ئی وزیر نے سیکریٹری بلدیا ت کو ہدایت دی کہ دو نو ں افسران کو فوری طو ر پر عہدو ں سے ہٹا یا جا ئے ۔ اجلاس میں وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی، وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی و جنرل سیکریٹری پیپلزپارٹی سندھ وقارمہدی، پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری جاوید ناگوری، پیپلز پارٹی کراچی کے تمام ڈسٹرکٹس کے صدور، جنر ل سیکریٹریز اور اطلا عا ت کے سیکریٹریز کے علا وہ سیکریٹری بلدیات نجم احمد شاہ، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد،ایم ڈی کرا چی واٹر اینڈ سیوریج بو ر ڈ اسد اللہ خا ن، تمام ڈی ایم سیز کے ایڈمنسٹریٹرز، میونسپل کمشنرز، کے ایم سی، واٹر بورڈ سمیت دیگر محکموں کے اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں کراچی میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا.وزیر بلدیا ت سید نا صر حسین شا ہ نے کہا کہ چیئر مین بلا ول بھٹو زر دا ری کی ہدایت پر یہ اجلا س بلا یا گیا ہے تا کہ عا م لو گو ں کے مسائل حل ہو سکیں۔انہو ں نے کہا کہ کراچی میں جا ر ی تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں ہر صورت مکمل کیا جائے. اس وقت کراچی میں ترقیاتی کام صرف سندھ حکومت ہی کروارہی ہے۔انہو ں نے ہدایت دی کہ واٹر بورڈ شہر میں لیکجیز بند کرنے پر توجہ دے تاکہ سڑکیں خراب ہونے سے بچ جائیں ۔انہو ں نے کہا کہ تمام محکموں کے افسران ڈسٹرکٹ کی سطح پر میٹنگ کرکے کر ا چی کے عوامی مسائل کو حل کریں۔اس مو قع صو با ئی وزیر محنت و تعلیم سعید غنی نے کہا کہ سندھ حکومت کے کام پر دوسری سیاسی جماعتیں سیاست چمکارہی ہیں۔یہ تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ کراچی کو وفاق کے پیکج سے چلایا جارہا ہے.حقیقت یہ ہے کہ وفاق کی جانب سے پہلے بھی 162 ارب روپے کے پیکج کا لولی پاپ دیا گیا اور اب بھی وفاق کی جانب سے ان منصوبوں کے لئے کوئی رقم نہیں دی گئی ہے۔