اپنے نام سے منسوب شائع ہونے والی خبروں کی سختی سے تردید-ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر شاکر عمر گجر

ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر شاکر عمر گجر نے بدھ کے روز بعض اخبارات میں اپنے نام سے منسوب شائع ہونے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دودھ کی قیمت کے حوالے سے ان کے بیانات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے ۔شاکر عمر گجر نے کہا کہ دودھ کی قیمت میںاضافہ پیداواری لاگت بڑھنے کے نتیجے میںکیا گیا ہے اور اب بھی ڈیری فارمر نقصان میں دودھ فروخت کررہا ہے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے کسی بھی بیان میںحکومتی رٹ کو چیلنج کرنے کی بات نہیں کی اوران کے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر شائع کیا گیا ہے ،شاکر عمر گجر نے ایسے عناصر کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے نام سے منسوب کرکے غلط یا شر انگیز بیانات چلائے گئے تو پھر وہ ہر قسم کی قانونی کارروائی کے مجاز ہونگے ،انہوں نے کہا کہ ان کے نام سے موصول ہونے والے بیانات تصدیق کے بعد ہی شائع یا آن ایئر کئے جائیں۔