کرپشن کے خاتمے کے دعوےداروں کے دامن پر دھبہ لگ گیا، ضیاء عباس

سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ موجودہ حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے، کرپشن کے خاتمے کے دعوےداروں کے اپنے دامن پر دھبہ لگ گیا ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا کوئی پلان نظر نہیں آرہا ہے کبھی ریاست مدینہ، کبھی چین کی مثال دی جارہی ہے مگر عملی طور پر کچھ کام دکھائی نہیں دے رہا ہے، حکومت صرف اپوزیشن پر الزام تراشی اور جمہوری لوگوں کو بدنام کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کررہی ہے، مہنگائی اور گرانی کے خاتمے کے لئے بھی اس حکومت نہ تاحال کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا، انتخابات سے پہلے اس کے جو بھی دعوے تھے وہ صرف جعلی نعرے ثابت ہوئے، انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی ناکامی کا اعتراف کرے ،عوام پریشان ہوچکے ہیں، پیٹرول مصنوعات میں اضافہ روز کا معمول بن گیا ہے، جبکہ گیس کی بندش بھی اس کی بڑی ناکامی ہے۔ مہنگائی اپنے عروج پر ہے،مخالفین کے خلاف الزامات کا کوئی بھی نتیجہ تاحال سامنے نہیں آیا ہے جو حددرجہ افسوس ناک عمل

ہے۔

https://jang.com.pk/news/879173?_ga=2.4423155.1515454444.1612096264-42101073.1612096262