پیپلزپارٹی نے راشن دینے کے بجائے عوام کو صرف بھاشن دیئے،حلیم عادل شیخ

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے ہفتہ کو سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت سندھ کا حصہ 22 فیصد بنتا ہے لیکن سندھ میں غربت کی وجہ سے 31 فیصد خاندانوں کو احساس کیس ایمرجنسی پروگرام کے تحت مدد کی گئی،،50ہزار خاندانوں کو ساٹھ ارب روپے دیئے گئے جبکہ پیپلزپارٹی نے راشن دینے کے بجائے عوام کو صرف بھاشن دیئے غریب عوام کے لئے سبسیڈی دینے کے بجائے امیروں کو سبسیڈی دی ، گندم پر سبسیڈی، انور مجید، ٹریکٹر اسکیم، اومنی گریب، کیپٹو پاور پروجیکٹ کو سبسیڈی دی گئی جس سے ڈائریکٹ فائدہ پیپلزپارٹی کو پہنچا، حلیم عادل شیخ نے کہا پیپلزپارٹی کا میڈیا سیل حکومت کے خلاف غلط پروپیگنڈا کرکے عوام کو گمراہ کرتا رہتا ہے ۔