معروف سیاسی سماجی شخصیت لدھو باند طویل علالت کے بعد بیاسی سال کی عمرمیں انتقال کرگئے

سجاو ل: علاقے کی معروف سیاسی سماجی شخصیت لدھو باند طویل علالت کے بعد بیاسی سال کی عمرمیں انتقال کرگئے ۔ مرحوم لدھو باند ھاری تحریک اور ایم آرڈی میں سرگرم رہے بعد ازاں علاقے میں سیاسی گروپ شیرازی گروپ کے دست راست رہے ، اور ان کے ہرمشورے کو اہمیت دی جاتی رہی تھی ، مرحوم کی آخری رسومات سجاول کے قریب گوٹھ لدھوباند میں اداکی گئیں جہاں پر جے یوآئی رہنمامولانامفتی نذیراحمد عمرانی ، مقامی ارکان اسمبلی اور دیگرسیاسی سماجی شخصیات کے علاوہ دیگرشہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ لدھوباند کی وفات کے بعد شیرازی گروپ میں سیاسی گروپ میں ایک بڑاخال پیداہوگیاہے دوسری جانب ان کے بیٹے آپکارہنماعبدالکریم بھانداور دیگرلواحقین سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے