مرغی فروشوں نے قیمتوں میں کمی کے بجائے ہٹ دھرمی شروع کردی

سجاول:سجاول میں مرغی فروشوں نے قیمتوں میں کمی کے بجائے ہٹ دھرمی شروع کردی ہے گذشتہ روز اخبارات میں قیمتوں میں اضافے کی خبروں پر انتظامیہ کی ہدایت پرمرغی فروشوں نے صرف قیمتیں آویزاں کی ہے جس پر تین سو ستائیس روپے فی کلو قیمت درج ہے ، تاہم تین سوساٹھ روپے فی کلو فروخت کررہے ہیں ، گذشتہ روز قیمت آویزاں کئے بغیرتین سواسی روپے ریٹ پر فروخت کی جارہی تھی ۔ شہریوں نے فوری طورپرقیمتوں پر اطلاق کی اپیل کی ہے ، واضع رہے کہ علاقہ میں مرغی فارموں سے حاصل کردہ سستی مرغی کو سجاول لاکر ان کے ریٹ کراچی سے زائد وصول کئے جارہے ہیں ان میں کراچی سے لانے کا کرایہ بھی شامل کیاجاتاہے ،مجموعی طورپر ایک سوروپے فی کلوسے زائد پر فروخت کی جارہی ہے