سجاول میں تجاوزت کے خلاف موثر کاروائی نہ ہونے سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنہ ہے

سجاول: سجاول میں تجاوزت کے خلاف موثر کاروائی نہ ہونے سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنہ ہے شہرکے مین روڈ اور بازاروں میں ٹھیلوں اور تجاوزات کی بھرمار سے راستے بندہوجاتے ہیں گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کو بھی پریشانی کا سامنہ ہے ، جبکہ دکانداروں اور ٹھیلے والوں کے آپس میں روزانہ کی بنیاد پر جھگڑے معمول بن گئے ہیں ، شکایات کے باوجود انتظامیہ ، اینٹی انکروچمنٹ، اور پولیس کی موثرکاروائی نہ ہونے سے معاملات مزید خراب ہوتے جارہے ہیں ، علاوہ ازیں ٹائون کمیٹی کی جانب سے جاری کئے جانے والے پڑی ٹیکس کے ٹھیکے لینے والے ٹھیکیدار ٹھیلے والوں سے روزانہ کی بنیاد پر وصولی کرکے انہیں ہرجگہ کھڑے ہوجانے کی اجازت دیتے ہیں اور ٹھیلے والے ٹیکس دینے کے بعد راستوں کے بیچ میں بھی کھڑے ہوجاتے ہیں اور لڑنے مارنے پر آمادہ ہوتے ہیں ، شہریوں نے فوری طورپر شہراور بازاروں می تجاوزات کے خاتمے کے لئے موثر کاروائی کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ مستقل حل نکالاجائے ۔