زید علی کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی اور اہلیہ یمنیٰ کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق زید علی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اہلیہ یمنیٰ کے ہمراہ نئی تصویر شیئر کی ہے۔

مذکورہ تصویر میں زید علی اور یمنیٰ نے ہاتھ میں ’بے بی‘ کے حروف والا ایک غبارہ لیا ہوا ہے جبکہ اُن کے اردگرد دیگر غبارے بھی موجود ہیں جن کا رنگ سفید، نیلا اور گلابی ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زید علی اور اُن کی اہلیہ یمنیٰ بہت پُر جوش ہیں۔

زید علی کی فیملی میں جلد کوئی تیسرا آنے والا ہے؟

زید علی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’وہ اور یمنیٰ جلد ہی والدین بننے جا رہے ہیں‘۔

مرد کی کامیابی کے پیچھے عورت کا ہاتھ ہوتا ہے، زید علی

اُنہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’آج کا دن میری زندگی کا سب سے خوبصورت اور خوشگوار دن ہے۔‘

زید علی کی اس پوسٹ پر دُنیا بھر میں موجود اُن کے چاہنے والوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔


زید علی کی کار کے پیچھے کیا کہانی ہے؟

دوسری جانب معروف یوٹیوبر شاہ ویر جعفری نے زید علی کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے اُن سے ایک سوال پوچھا۔

شاہویر جعفری نے کہا کہ ’اگر آپ کا بیٹا ہوا تو کیا آپ اس کا نام شاہ ویر رکھ سکتے ہیں؟‘

زید علی اور اہلیہ کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع
خیال رہے کہ انٹرنیٹ پر اپنی مزاحیہ ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد کینیڈین اسٹار زید علی نے اگست 2017ء میں یمنیٰ سے شادی کی۔

زید علی نے اہلیہ کو تحفے میں کار دے دی

سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے پاکستانی نژاد زید علی کینیڈا میں مقیم ہیں، تاہم بیرونِ ملک پیدائش اور پرورش کے باوجود زید نے اپنا طرز زندگی روایتی پاکستانیوں جیسا رکھا ہوا ہے۔

https://jang.com.pk/news/878040