FIA میں بھرتی ہونیوالی 2 خواتین سمیت 3 سب انسپکٹرز گرفتار، مقدمہ درج

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آ ئی اے) اینٹی کرپشن سرکل نے ایف آ ئی اےمیں بھرتی ہونے والی 2 خواتین سمیت 3 سب انسپکٹرز کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق تینوں سب انسپکٹرز پر الزام ہے کہ انہوں نے بھرتی ہونے کے لئے محکمانہ مدد حاصل کی جبکہ 2دیگر مقدمات بھی درج کرکے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

https://jang.com.pk/news/877457?_ga=2.140082804.619231307.1611732772-428769718.1611732772