جامعہ کراچی: ایم اے اکنامکس پرائیوٹ / ایکسٹرنل کے پہلے سے انرولڈ طلبہ کے لئے آن لائن کلاسز کا انعقاد

جامعہ کراچی: ایم اے اکنامکس پرائیوٹ / ایکسٹرنل کے پہلے سے انرولڈ طلبہ کے لئے آن لائن کلاسز کا انعقاد

رجسٹرارجامعہ کراچی وڈائریکٹر ڈسٹنس ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید کے مطابق ایم اے اکنامکس پرائیوٹ / ایکسٹرنل کے پہلے سے انرولڈ طلبہ کے لئے آن لائن کلاسز شروع کی جارہی ہیں۔رجسٹریشن فارم اور فی واؤچر جامعہ کراچی کے آفیشل ویب سائٹ www.uok.edu.pk/dde سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

خواہشمند طلبہ پُرشدہ رجسٹریشن فارم متعلقہ دستاویزات کے ساتھ04 فروری2021 ء تک صبح9:00 تاشام4:30 بجے تک ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹنس ایجوکیشن کے آفس واقع ٹیچرز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں جمع کراسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایم اے سال اول کے پرچوں میں مائیکرواکنامکس،پبلک فائنانس،ایڈوانسڈ اکنامکس اسٹیٹسٹکس،اکنامکس آف پلاننگ،اکنامکس آف ایگریکلچر،نیشنل انکم اینالیسزاینڈ اکاؤنٹنگ،میتھمیٹکل اکنامکس،کمپریٹواکنامکس سسٹم اور اکنامکس آف اسلام شامل ہیں جبکہ ایم اے سال آخر کے پرچوں میں میکرواکنامکس،انٹرنیشنل اکنامکس،مانیٹری اکنامکس،ہسٹری آف اکنامکس تھوٹ،اکنامکس آف لیبرز،اکونومیٹرکس،ڈیولپمنٹ اکنامکس،مینجمنٹ اکنامکس اورمضمون نویسی شامل ہیں۔