تعلیم کا عالمی دن

آج تعلیم کا عالمی دن منایا جارہا ہے تاکہ امن اور ترقی کے لئے تعلیم کے کردار کے حوالے سے آگہی پیدا کی جاسکے۔
– اس سال کا موضوع کورونا وائرس کے دور کی نسل کیلئے تعلیم کی بحالی اور فروغ
رواں سال اس دن کا موضوع ہے کورونا وائرس کے دور کی نسل کیلئے تعلیم کی بحالی اور فروغ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتو نیو گوتریس نے اس موقع پر اپنے پیغام میں جامع اور یکساں معیار تعلیم کو یقینی بنانے اور سب کے لئے تاحیات سیکھنے کے مواقع کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔