وفا قی حکو مت کی جا نب سے کل بجلی کے نر خو ں میں تقریباً دوروپے فی یونٹ اضافہ ہوا ہے،

  کرا چی 22جنو ر ی ۔پیپلز پا ر ٹی سینٹرل انفارمیشن سیکریٹری و ایم این اے شازیہ عطا ءمری نے کہا ہے کہ وفا قی حکو مت کی جا نب سے کل بجلی کے نر خو ں میں تقریباً دوروپے فی یونٹ اضافہ ہوا ہے، پی پی پی اس عوام دشمن اضافے کو مسترد کرتی ہے اور پی ٹی آئی حکومت سے مطالبہ کرتے ہے یہ فیصلہ فورًا واپس لیے جائے۔ ایسے فیصلوں سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو تا ہے۔انہو ں نے کہا کہ تباہی سرکار غریب عوام کو مارنے کی پالیسیز بنا رہی ہے ان کے پاس عوام کو ریلیف کی کوئی پالیسی نہیں ہے اوررات میں فیصلے کرکے دن میں عوام پر مہنگا ئی کے بم گرا ئے جا تے ہیں ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر آج انہو ں نے کرا چی پریس کلب میں پریس کا نفرنس کر تے ہو ئے کیا ۔شا زیہ عطا مر ی نے میڈیا سے با ت چیت کر تے ہو ئے کہا کہ موجودہ پی ٹی آئی حکومت نے تین مرتبہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کے اوپر مہنگائی کا بم گرایا ہے ، دن بدن آ ئی ایم ایف کے شرائط پر عمل کر کے عوام کی قمر توڑی جارہی ہے جس سے عوام بیزا ر ہے ،سب آئی ایم ایف کے کہنے پرکیاجارہاہے پا کستا ن پیپلزپارٹی نا اہل پی ٹی آئی حکومت کی ایسے فیصلوں کا پہلے بھی احتجاج ریکارڈ کرواتی رہی ہے۔انہو ں نے کہا کہ ڈھائی برسوں سے وفاقی حکومت عوام کیلئے کچھ بھی نہیں کیا اور ڈہائی برسوں کے بعد بھی سب سابقہ حکومتوں پرڈالا گیا،۔ انہو ں نے مزید کہا کہ ہمارے صبر کا امتحان نہ لیا جائے،اگرپی ٹی آئی کو حکومت نہیں چلا نی آتی تو چھو ڑ کر چلے جا ئیں۔پیپلز پا ر ٹی سینٹرل انفارمیشن سیکریٹری و ایم این اے شازیہ عطا ءمری نے بتا یا کہ آج پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلا ول بھٹو زر دا ر ی نے لاڑکانہ میں سندھ انڈسٹیریل زون کاافتتاح کیا جس کے تحت تقریباََ 94صنعتیں لگیں گی اور بیس ہزارمزدوروں کو روزگار ملے گا۔ انہو ں نے مزید کہا کہ پورے ملک میں سندھ حکومت کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے کیو نکہ سندھ حکومت اپنے سا ر ے منصو بے وقت پر مکمل کر تی ہے، پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت گھبراتی نہیں ہے اور اسی طر ح عوام کی خدمت جا ر ی رکھے گی ۔انہو ں نے مزید کہا کہ پیپلز پا ر ٹی کو عوام کی حمایت سے عمرکوٹ میں کامیابی نصیب ہوئی اور آگے ضمنی انتخابات میں سانگھڑ اورملیرمیں بھی ہم کامیاب ہونگے۔ یہ ان حکمرانوں کے لئے میسج ہے پی پی مر کزی اطلا عا ت نے صحا فیو ں کے سوالا ت کے جوا ب میں کہا کہ براڈشیٹ معاہدہ کی صاف و شفاف تحقیقات کی جائے۔ براڈ شیٹ کے حقائق عوام کے سامنے رکھے جائے ڈکٹیٹرجھوٹے کیس بنواتے تھے ،معاہدے پردستخط کرنے والوں کوسامنے لایا جائے اور اس وقت کے وکلاءکوتحقیقات دینامذاق ہے براڈ شیٹ کمیشن کے دو ممبران پر تشویش ہے۔انہو ں نے بتا یا کہ 2002 سے 2009تک شہزاد اکبرنیب میں کام کررہے تھے یہ تحقیقات منصفانہ ہونی چاہیئے ہمیں بتایاجائے کون ملوث ہے ۔ایک سوال کے جوا ب میں شا زیہ مری نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے پاس کوئی بھی ویژن نہیں، پی آئی اے کے دو ہوٹلز قوم کے اثاثے ہیں جن کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا جارہا ہے پی آئی اے کے روزویلٹ ہوٹل من ہیٹن اور اسکرائب ہوٹل پیرس ، قوم کے اثاثے ہیں اس فیصلے پر ہم گہرے رنج کا اظہار کرتے ہیں قوم کوکچھ دے تونہیں سکے اب اثاثے بھی ضایع کئے جارہے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ کووڈ 19 کی گیارہ لاکھ ویکسین آرڈردینے کااعلان کرکے جھوٹ بول دیاگیا پاکستان اس خطے کاواحد ملک ہوگا جس نے ویکسین آرڈرنہیں کی ،کراچی کے تین بڑے اسپتال جوخدمت میں مصروف آج ان اسپتالوں کانوٹیفکیشن نکالتی ہے یہ ہرادارے کی طرح ان اسپتالوں کوبھی تباہ کرناچاہتی پریس کانفرنسزسے حکومتیں نہیں چلتی ان سے صرف اطلاعات دی جاتی ہے اپوزیشن کی طرح کام کررہے ہیں انہیں کوئی سمجھائے یہ حکومت میں ہیں ہم اپناکام کرتے رہیں گے۔انہو ں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا ٹارگیٹ صرف سندھ حکومت ہے اور ان کی نا اہلی کی وجہ سے گردشی قرضہ تین کھرب تک پہنچ چکے ہیں ہم اضافے کی مذمت کرتے ہیں ۔ایک سوا ل کے جوا ب میں انہو ں نے کہا کہ پی ڈی ایم عوام کی تکلیف کم کرنے کے لئے بنی ہے۔انہو ں نے کہا کہ پی ڈی ایم ایک تحریک بن چکی ہے جس کے نتائج جلد سامنے آئیں گے پی ڈی ایم کے کسی کی خواہش پر استیعفے نہیں آئیں گے ، تمام جماعتیں اس پر متفقہ طور پر اس فیصلہ کریں گی تو استیعفے آئیں گے۔ عمران خان پی ڈی ایم کو روز این آر او کا طعنہ دیتے ہیں اور وہ خود پی ڈی ایم سے این آر او کی بھیک مانگتے ہیں۔ ہینڈ آﺅ ٹ نمبر 86۔۔۔جے ایچ پی