پیپلزپارٹی نے تحقیقاتی اداروں سے کبھی راہ فرار اختیار نہیں کی، وزیراعلی سندھ کے خلاف نیب ریفرنس کا میڈیا کے زریعے علم ہوا،

پیپلزپارٹی کے صوبائی وزراء نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے تحقیقاتی اداروں سے کبھی راہ فرار اختیار نہیں کی، وزیراعلی سندھ کے خلاف نیب ریفرنس کا میڈیا کے زریعے علم ہوا، اگر یہ حقیقت ہے تو تمام حقائق عدالت کے سامنے رکھے جائینگے کے الیکٹرک نوری آباد سے بجلی کراچی میں بجلی پہنچا رہی ہے نیب کرپشن کو روکنے کیلئے بنی تھی ڈرانے اود دھمکانے اور سندھ حکومت کی ساکھ کو خراب کرنے کے لئے یہ سب کچھ کیا جارہا ہے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت نوری آباد پاور پلانٹ کا منصوبہ 15.2 ارب روپے کا ہے جنوری 2018 سے ابتک 1.3 ارب روپے اس کمپنی نے منافع کمایا ہے جسکی تمام تفصیلات کے الیکٹرک کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں مراد علی شاہ پاکستان میں سب سے زیادہ متحرک وزیراعلی ہیں وفاقی وزیر شیخ رشید بھی یہ بیان دے چکے ہیں جو متحرک ہوتا ہے اسکے خلاف کارروائی شروع کردی جاتی ہے نیب ریفرنس میں سوائے بدنیتی کے کچھ نہیں ہے نیب ریفرنس میں وزیراعلی کو بلایا گیا تو وہ پیش ہونگے پہلے کبھی این آر او مانگا نہ آئندہ مانگیں گے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ، مشیر بیرسٹر مرتضی وہاب اور سعید غنی نے بدھ کو سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ پر ریفرنس دائر کرنے کی تحریری اطلاع ابھی تک نہیں ملی لیکن تمام مشکلات کے باوجود اپنی زمہ داریاں نبھائیں گے ہم نے ہمیشہ مشکل حالات کا سامنا کیا ہے اور آئندہ بھی کرینگے کسی سے مرعوب ہوئے بغیر عوام کی خدمت جاری رکھیں گے بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ صوبائی معاملات میں نیب کا دائرہ اختیار نہیں ہونا چاہئیے ہم پھر بھی قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتےہوئے جواب دے رہے ہیں نیب ریفرنس پر وزیراعلی سندھ کو بلایاگیاتو وہ پیش ہونگے صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ عمرکوٹ ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی بڑی واضح اکثریت سےکامیاب ہوئی پیپلزپارٹی کی کامیابی میں مرادعلی شاہ کی محنت بھی شامل ہے مرادعلی شاہ پر نیب ریفرنس کی ہم مذمت کرتےہیں یہ نیب نیازی گٹھ جوڑ ہے نیب ریفرنس میں کوئی ثبوت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ مرادعلی شاہ نے جو کام کیا سندھ کےعوام کی بہتری میں کیا سندھ حکومت کو کیسز اور ریفرنس کےزریعے ہراساں کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس میں وہ ناکام ہونگے۔ صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا کہ نیب ریفرنس میں سوائے بدنیتی کے اور کچھ نہیں ہے جام خان شورو، شرجیل انعام میمن، سہیل انور سیال سمیت کئی ساتھیوں کے ساتھ ایسا ہوا نیب ایک آلہ ہے سیاسی انتقامی کارروائیوں کے لئے ہے شیخ رشید نے کہا اگر کوئی ٹف ٹائم دے رہا ہے تو وہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ ہے۔شیخ رشید کے اس بیان کے چند دنوں بعد ریفرنس سامنے آیا بے بنیاد جھوٹے الزام لگانے سے عوام کی منتخب حکومتیں مفلوج ہونگی۔ سعید غنی نے کہا کہ جام خان شورو، سلیم مانڈوی والا، سہیل انورسیال کے بعد اب مراد علی شاہ کے خلاف تیزی دکھائی گئی ہے نیب نیازی گٹھ جوڑ ثابت ہوتا ہے کوئی قومی خزانہ ضائع نہیں ہوا وزیراعلی سندھ کوفیصلوں کااختیارہوتا ہے یہ چاہتے ہیں کہ ہم مفلوج ہوجائیں جوتیزی دکھاتا ہے اس کے خلاف نیب کولگادیاجاتا ہے چودھری پرویزالہی کے خلاف بھی نیب متحرک ہواتھا انہوں نے آنکھیں دکھائیں تو سب خاموش ہوگئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اسدقیصراورپرویزخٹک کے خلاف بھی نیب میں کیس تھےذولفی بخاری تونیب کے سامنے پیش بھی نہیں ہوئے ان کوکلین چٹ دی گئی چیئرمین نیب نے کہا کہ اگرکیس کھول دوان تو حکومت گرجائیگی۔انہوں نے کہا کہ سر سے پاوں تک کی ویڈیو کےبعد سےچیئرمین نیب حکومت کےخادم ہوگئے ہیں جو ان کی نااہلی کو بےنقاب کرےاسکی خلاف کاروائی شروع ہوجاتی ہے ہماری تاریخ ہےکہ ہم اصولوں سے پیچھے نہیں ہٹتے ہماری زبانیں بند نہیں ہوسکتیں یکم جولائی کو نیب نے خط لکھا کہ حلیم عادل شیخ سےمتعلق انکوائری کی دستاویز دی جائیں۔ سعید غنی نے مزیر کہا کہ پاکستان کےسب سےمتحرک وزیر اعلی مرادعلی شاہ ہیں چینی گندم انکوائری پر کوئی گرفتاری ہوئی ؟ عوام کی جیبوں سےاربوں روپےنکال لیے گئے گندم بحران پر کوئی گرفتاری ہوئی پیٹرول کی قیمت میں 25روپے بڑھائےگئے ملک میں راتوں رات پیٹرول بحران ہوا کیا نیب نے پیٹرول بحران پر حکومت کو کوئی خط لکھا نیب سوئی ہوئی ہے سندھ میں تبادلہ کردو تو نیب نوٹس لےلیتی ہے پی آئی اے جہاز دبوچ لیاگیاکسی نےپوچھا؟ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے لئے این آر او مانگا ہےنہ مانگیں گے سہیل سیال کےخلاف جو درخواستیں دیتاہے اسکے ساتھ نیب حکام نے شکار کیا یہ پوری پارٹی اور کابینہ پر ریفرنس بنادیں زبان بند نہیں ہوگی۔