کفن باندھ کر 272 روز سے بھوک ہڑتال

مورو کے قریب درگاہ حضرت مخدوم پیر محمد علی ؒکے گدی نشین پیر خیر محمد صدیقی اپنے بچوں کےہمراہ سر سے کفن باندھ کر مورو پریس کلب کے سامنے 272 روز سے درگاہ اور گوٹھ کی زمین پر بااثر افراد کی جانب سے قبضہ کرنے ،قبروں کو منہدم کرنے، گھر پر حملہ کرنے اور دھمکیاں دینے کے خلاف کی گئی بھوک ہڑتال کے بعد حکومت سندھ و اعلیٰ حکام و انتظامیہ کی جانب تدارک نا ہونے پر مایوس ہوکر انصاف کیلئے مورو سے لانگ مارچ کرتے ہوئے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔