علی ظفر نے دیسی مرغی کی کڑاہی بنانا سِکھا دی

دُنیا بھر میں مقبول پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے اپنے مداحوں کو دیسی مرغی کی کڑاہی بنانا سِکھا دی۔

اپنی سُریلی آواز کے ذریعے کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے معروف گلوکار علی ظفر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے
مذکورہ ویڈیو میں علی ظفر چھٹی کے دن اپنے مداحوں کو ’دیسی مرغی کی کڑاہی‘ بنانا سِکھا رہے ہیں۔

علی ظفر نے کہا کہ ’وہ آج چھٹی کے دن دیسی مرغی کی کڑاہی بنانے سِکھائیں گے جو کہ بڑی ہی مزیدار بنتی ہے۔‘

گلوکار نے کہا کہ ’یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد آپ بھی اپنے گھر میں ضرور یہ کڑاہی بنائیں اور اس کے لذیذ ذائقے سے لطف اندوز ہوئیں
اُنہوں نے ایک منٹ 35 سیکنڈز پر مشتمل ویڈیو میں اسٹیپ با اسٹیپ کڑاہی بنانے کی ترکیب بتائی۔

علی ظفر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ نے بھیےّ کی کڑاہی تو کھائی ہو گی لیکن بھائی کی نہیں۔‘

گلوکار نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ ’بھائی حاضر ہے‘ اور ’بھائی کڑاہی‘ کا بھی استعمال کیا۔
علی ظفر کی اس ویڈیو کو ٹوئٹر صارفین کی بڑی تعداد پسند کررہی ہے اور صارفین کا مزاحیہ انداز میں کہنا ہے کہ وہ بھی علی ظفر کے گھر دیسی مرغی کی کڑاہی کھانے جارہے ہیں۔