ایرانی تیل کی اسمگلنگ سے قومی خزانے کو 900 ارب کا نقصان پہنچا۔ رحمت خان وردگ

پاکستان کے سینئر سیاستدان تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ نے کہا ہے کہ ایرانی تیل کی اسمگلنگ سے قومی خزانے کو 900 ارب کا نقصان ہو چکا ہے موجودہ حکومت کے آتے ہی ایرانی ڈیزل پٹرول کی کھلے عام پورے ملک میں پھیل گئی اور اس کو روکنے کے لیے اس کی خریدوفروخت کو روکنے کے لیے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا ۔انہوں نے کہا کہ بحری جہازوں پر خام تیل لاکر یہاں اپنی ریفائنریوں میں اس کو صاف کر کے قومی خزانے کا اربوں روپیہ بچایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزل پیٹرول مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت برابر ہونی چاہیے