کورونا ویکسین کا کلینکل ڈیٹا ہیلتھ پروفیشنلز سے شیئر نہیں کیا، ڈاکٹر عاصم

کراچی (بابر علی اعوان / اسٹاف رپورٹر) ہائیر ایجوکیشن کمیشن سندھ کے چیئرمین ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین کا کوئیکلینکل ڈیٹا ہیلتھ پروفیشنلز سے شیئر نہیں کیا گیا ۔ یہ ایک تجربہ ہےجس کی کامیابی کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ وائرس اپنی شکل تبدیل کر رہا ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے پاس کوئی ادارہ ہی نہیں جو وائرس کی تبدیلی کے بارے میں کچھ بتا سکے۔ جنگ سےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نزلہ سو سال پہلے دنیا میں آیا جس نے لاکھوں افراد کی جانیں لیں لیکن آج تک اس کی کوئی فکس ویکسین نہیں رہی کیونکہ وائرس اپنی شکل تبدیل کرتا ہے اورہر سال ویکسین میں بھی تبدیلی کرنی پڑتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا سردی سے کوئی تعلق نہیں ہے گزشتہ ہفتے اس کے کیسز میں کمی آئی حالانکہ سردی کی شدت میں اضافہ رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس میں کمی یا اضافے اور اس کی ویکسین کے بارے میں فی الحال کوئی حتمیٰ رائے نہیں دی جاسکتی۔
https://jang.com.pk/news/869300?_ga=2.220982876.578716829.1609998238-445345171.1609998237