شارع فیصل پر جھڑپ، 5 موٹر سائیکلیں جلا دی گئیں

شارع فیصل پر جھڑپ، 5 موٹر سائیکلیں جلا دی گئیں

بلوچستان میں مچھ کے مقام پر دہشت گردی میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کے قتل کے خلاف کراچی میں بھی مجلسِ وحدت المسلمین اور اہلِ تشیع برادری نے شہر کے 28 مقامات پر دھرنے دے رکھے ہیں، جن کی وجہ سے شہریوں کو اپنے کام کاج پر پہنچنے میں شدید دشواری ہو رہی ہے۔

Jeeveypakistan.com

گلی کوچوں سے موٹر سائیکلوں پر نکلنے والے شہریوں اور مظاہرین میں تلخ کلامی کے واقعات ہو رہے ہیں، اسی نوعیت کے ایک واقعے کے بعد شارع فیصل پر ڈرگ روڈ کے قریب مشتعل افراد نے 5 موٹر سائیکلیں نذرِ آتش کر دیں

Courtesy Jang news