فیکٹریوں کو گیس کی بندش سے ہزاروں افراد بیروزگار ہوگئے،

صوبائی وزیر برائے توانائی امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ فیکٹریوں کو گیس کی بندش سے ہزاروں افراد بیروزگار ہوچکے ہیں کوٹری،نوری آباد اور دیگر صنعتی علاقوں میں مالکان فیکٹریوں میں تالے لگانے پر مجبور ہوچکے ہیں امتیاز شیخ نے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی،ناکامی اور کرپشن کی سزا عوام بھگت رہے ہیں وفاق سے بار بار کے احتجاج کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے عوام کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں صوبے میں بڑھتی بیروزگاری کی وجہ سے معاشی بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں گیس بحران کے باوجود پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کی خاموشی سندھ بالخصوص شہری علاقوں کے عوام کے لیے لمحہ فکریہ ہے