سازگار کمپنی نے پاکستان میں کاریں تیار کرنے کا اعلان کردیا

سازگار کمپنی نے پاکستان میں کاریں تیار کرنے کا اعلان کردیا، کمپنی مارکیٹ میں کراس اوور ایکس 25 اور آف روڈر ایس یو وی بی جے40 پلس لانے کا منصوبہ رکھتی ہے، گاڑیوں میں ہیچ بیک اور سیڈان ورژن شامل ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں رکشے تیار کرنے کے حوالے سے مشہور کمپنی سازگار نے اب کاریں تیار کرنے کا بھی اعلان کردیا ہے، بتایا گیا ہے کہ سازگار کمپنی پاکستان میں رکشے تیار ہی نہیں کرتی بلکہ جاپان سمیت 20 ممالک کو رکشے برآمد بھی کرنے کا اعزاز رکھتی ہے۔
سازگارکمپنی گاڑیوں کی تیاری کیلئے اسمبلی لائن کی تکمیل کے مراحل میں ہے۔ اس کے بعد کمپنی اپنی گاڑیوں کی آزمائشی بنیادوں پرتیاری جلد شروع کردے گی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ گاڑیوں کی تیاری شروع کے بعد آئندہ 3 ماہ میں مارکیٹ میں گاڑیاں دستیاب ہوجائیں گی۔
گاڑیوں کی قیمت کو دیکھا جائے تو 20 سے 60 لاکھ روپے مالیت کی گاڑیاں متعارف کروائی جائیں گی، ان گاڑیوں میں ہیچ بیک، سیڈان، کروس اوور اور ایس یو وی گاڑیاں شامل ہوں گی۔

اسی طرح اس سے قبل پاکستان کی سب سے سستی گاڑی متعارف کروا دی ہیں، کراون گروپ نامی پاکستانی کمپنی نے محض 4 لاکھ روپے کی قیمت میں سستی ترین الیکٹرک کار پیش کر دی، آنے والے دنوں میں مزید سستی الیکٹرک گاڑیاں متعارف کروائے جانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ملک کی پہلی الیکٹرک وہیکل پالیسی مرتب کی جا رہی ہے جس کا جلد نفاذ بھی کر دیا جائے گا۔
حکومت کے اس فیصلے کے باعث ملک میں جلد سستی ترین الیکٹرک گاڑیاں متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔ جبکہ اس سلسلے کا آغاز بھی ہو گیا ہے۔ کراچی میں کراون گروپ نامی پاکستانی کمپنی پاکستان کی سب سے سستی ترین الیکٹرک کار متعارف کروائی ہے۔ کراون گروپ کی جانب سے 3 مختلف گاڑیاں پیش کی گئی ہیں۔ کمپنی ایک کار، ایک رکشہ اور ایک اسکوٹی متعارف کروانے کا ارادہ رکھتی ہے