لندن ۔۔۔۔ پیپلز پارٹی لندن کے جیالوں نے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 93 ویں سالگرہ لاک ڈاؤن کے باعث اپنے گھروں سے آن لائن دوستوں کےساتھ منائی۔

رپورٹ ۔۔۔شاہد غزالی

لندن ۔۔۔۔
پیپلز پارٹی لندن کے جیالوں نے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 93 ویں سالگرہ لاک ڈاؤن کے باعث اپنے گھروں سے آن لائن دوستوں کےساتھ منائی۔

پاکستان پیپلز پارٹی لندن کے صدر برائے ہیومن رائٹس خواجہ معین الدین سید نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کیک کاٹا تو اس موقع پر لندن اور یورپ میں مقیم جیالے رہنما بھی آن لائن تھے رہنماوں میں سردار حسام خالق اور علی ترمذی اور دیگر موجود تھے۔
اس موقع پر جیالے رہنماؤں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ شہید بھٹو کے مشن کو جاری رکھیں گے۔