لیاری کے نوجوان ٹیلنٹ کو سیاست کا ایندھن نہیں بننے دیں گے: الطاف شکور

لیاری کے نوجوان ٹیلنٹ کو سیاست کا ایندھن نہیں بننے دیں گے: الطاف شکور
نوجوان عالمی باکسنگ چیمپئن نادر بلوچ فخر پاکستان ہے
نادر بلوچ سمیت تمام کھلاڑیوں کی حکومتی سرپرستی کی جائے
پاکستانی ٹیلنٹ کو فروغ دے کر بین الاقوامی سطح پر نمائندگی دی جائے
پاسبان نوجوان ٹیلنٹ کی سرپرستی کے لئے میدان میں آگئی ہے
پاسبان کے چیئرمین الطاف شکور کی قیادت میں پاسبان رہنماؤں اور ورکرز کا عالمی باکسنگ چیمپئن نادر بلوچ کا شاندار استقبال

کراچی ( ) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ لیاری کے نوجوانوں اور ان کے ٹیلنٹ کو سیاست کا ایندھن نہیں بننے دیں گے۔لیاری کانوجوان عالمی باکسنگ چیمپئن نادر بلوچ فخر پاکستان ہے۔ نادر نے نہ صرف بلوچ برادری، لیاری بلکہ پورے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ نادر بلوچ کی حکومتی سرپرستی کی جائے۔وہ تمام سہولیات جو قومی لیول کے باکسرز کو دی جاتی ہیں نادر بلوچ کو دی جائیں۔ لیاری سمیت ملک بھر میں نادر جیسے لاتعداد ہیرے بکھرے پڑے ہیں، جو بنا کسی سرپرستی، وسائل اور معاونت کے اپنے بل بوتے پر آگے بڑھتے ہیں اور ملک و قوم کا نام روشن کرتے ہیں۔ ان ہیروں کو تراش خراش کر بین الاقوامی سطح تک پہہنچنے میں مدد کی جائے۔ پاسبان نوجوان ٹیلنٹ کی سرپرستی کے لئے میدان میں آگئی ہے۔ وہ باکسنگ میں عالمی چیمپئن کا ایوارڈ جیت کو آنے والے لیاری کے باکسر نادر بلوچ کے گھر جا کر شاندار استقبالیہ ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقعہ پر ان کے ہمراہ کراچی بلدیاتی کمیٹی کے رکن سردار ذوالفقار، پاسبان کراچی ایگزیکٹو کونسل کے رکن اکرم آگریا، غلام سرور غازی، زمان خان انقلابی، بلدیہ ٹاؤن کے آرگنائزر عمر عباسی، عمر بادشاہ، ایاز، امجد بلوچ، اعجاز بلوچ ودیگر بھی موجود تھے۔ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی لیاری، بلدیہ ٹاؤن، فقیر کالونی، شاہجہاں چوک اور اورنگی ٹاؤن کے ورکرز چیئرمین الطاف شکور کی قیادت میں پاکستان کے لئے باکسنگ میں عالمی ایوارڈ حاصل کرنے والے باکسر نادر بلوچ کے گھر پہنچے اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے بلوچی لیوہ کے ذریعے ان کا شاندار استقبال کیا اور انہیں ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دی۔ اس موقعہ پر نادر بلوچ کے والد نبی بخش بلوچ، چچا کریم بخش بلوچ اور دیگر عزیز و اقرباء بھی موجود تھے جنہوں نے پاسبان کے اس استقبال پر انتہائی فرط مسرت اور تشکر کا اظہار کیا۔ نادر بلوچ نے پی ڈی پی کے چیئرمین الطاف شکورکو بتا یا کہ لیاری کے علاقے کو سیاسی طور پر بدنام کیا جاتا ہے۔ یہاں موجود کھیل اور کھلاڑیوں کی صلاحیتوں (potential) کے لئے کچھ نہیں کیا جاتا۔ لیاری کے نوجوانوں کو اندھیرے میں دھکیلنے کی کوشش کی جارہی ہے#
#########
الطاف شکور کا صحافی و کالم نگار رؤف طاہر، عبدالغفار محنتی اور سابق طالب علم رہنما ارشد عظیم کے انتقال پر اظہار تعزیت

کراچی ( )پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور، چیف آرگنائزر اقبال ہاشمی، وائس چیئرمین اعظم منہاس،رفیق خاصخیلی، عبدالحاکم قائد، خلیل احمد تھنداور بلدیاتی کمیٹی کے رکن سردار ذوالفقار و دیگر عہدیداران نے ممتاز سینیئر صحافی و کالم نگار رؤف طاہر، معروف تاجر مین عبدالغفار محنتی اور سابق طالب علم رہنما ارشد عظیم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحومین کی مغفرت و بلندی درجات اور لواحقین کے صبر جمیل کے لئے بھی دعائیں کیں #
جاری کردہ: پاسبان پریس انفارمیشن سیل
اعظم منہاس: چیئرمین پریس اینڈ انفارمیشن سیل0300-9204794
عزیز فاطمہ: میڈیا کوآرڈینٹر: 0345-3399224 محمود خان تاجک:پریس سیکریٹری 0323-2002142
(یہ خبر آپ کو بذریعہ ای میل بھی ارسال کردی گئی ہے)