خبردار جہاز میں کھانا پینا،یا پھر اخبار میگزین نہیں ملے گا

کورونا وائرس کی تباہی اور مہلک اثرات کے پیش نظر تھائی لینڈ کی انتظامیہ نے ڈومیسٹک فلائٹس میں مسافروں کو کھانے پینے اور کسی بھی قسم کے پرنٹنگ میٹریل جیسا کہ اخبار یا میگزین دینے سے منع کر دیا ہے۔ مسافروں کے پاس محض کورونا وائرس سے بچاﺅ کے کارڈ یا کاغذات ہو سکتے ہیں اس کے علاوہ وقت گزاری کے لیے انہیں کچھ بھی لانے سے سختی سے منع کردیا گیا ہے۔
تھائی لینڈ کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سبھی ایئرلئنز کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ کی طرف سے سی گئی ہدایات پر سخت سے عمل کریں وگرنہ انہیں خلاف ورزی پر مقرر کی گئی سزا بھگتنا پڑے گی۔ تھائی لینڈ میں یہ دورسری بار ہوا ہے کہ اس قسم کا سخت فیصلہ لیا گیا ہے۔
اس قبل تھائی لینڈ حکومت نے دوران فلائٹ کھانے پینے کی پابندی گزشتہ برس اپریل کے مہینے میں عائد کی تھی اور اگست کے مہینے میں ہٹائی گئی تھی۔

جبکہ اب چار مہینے بعد کورونا وائرس کی دوسری انتہائی مہلک لہر کے دوران پھر سے وہی پابندی عائد کردی گئی ہے۔انتظامیہ کا کہنا تھا کہ جہاز کے لینڈ ہونے اور دوسری پرواز لینے کے درمیان بہت کم وقت ہوتا ہے کہ جہاز کی بہت اچھے انداز میں صفائی کی جا سکے لہٰذا بہتر اور مناسب صفائی نہ ہو سکنے کے پیش نظر ہی اس قسم کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ کم سے کم کوڑا اکٹھا ہو او اس کی صفائی بہتر انداز میں کی جا سکے اور اس موذی وبا سے اپنے شہریوں کو بچایا جا سکے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پرنٹنگ میٹریل اس قسم کا وائرس پھیلانے کا زیادہ باعث بن سکتا ہے اس لیے اخبار یا میگزین دینے پر پابندی عائد کر دی ہوئی ہے۔تاہم انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسافر اپنے ہمراہ اخبار،کتاب یا پھر میگزین لا سکتے ہیں جنہیں وہ پڑھ کر اپنا وقت گزار سکیں اور جاتے وقت اپنے ساتھ لے جائیں ۔ان سب چیزوں کو جہاز میں چھوڑنے کی سخت ممانعت ہے۔تاہم کھانے پینے کی کوئی بھی اشیا ساتھ لانے کی اجازت نہیں دی گئی۔اس کے علاوہ مسافروں کو دوران پرواز ماسک سختی سے منہ پر چڑھائے رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
————–
https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2021-01-02/news-2691747.html