کراچی ۔۔بحریہ ٹاؤن سیکورٹی کو سلام ڈاکو کو گرفتار کرکے بحریہ کے رہائشیوں کے دل جیت لیے۔۔۔

کراچی ۔۔بحریہ ٹاؤن سیکورٹی کو سلام
ڈاکو کو گرفتار کرکے بحریہ کے رہائشیوں کے دل جیت لیے۔۔۔

بحریہ ٹاؤن انتظامیہ اور بحریہ سیکورٹی اکثر تنقید کا نشانہ بنتے رہے ہیں کبھی تو کوئی وجہ ہوتی ہے اور کبھی کبھار بلاوجہ بھی تنقید کا نشانہ رہتے ہیں۔
لیکن گذشتہ روز بحریہ ٹاؤن سیکورٹی نے اپنی پروفیشنل ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو جس طرح تعاقب کرکے گرفتار کیا وہ قابل تحسین ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ ڈاکو بحریہ ٹاؤن کا رہائشی ( کرایہ دار)تھا جسے پریسنٹ 11A سے مجرمانہ سرگرمیوں کی وجہ سے بے دخل کردیا گیا تھا۔
گذشتہ روز اس نے بحریہ ٹاؤن میں کسی کلائنٹ کے سترہ سے اٹھارہ لاکھ روپے لوٹے اس واردات میں اس کے ساتھ دو موٹر سائیکل سوار بھی ملوث بتائے جارہے ہیں
بحریہ سیکورٹی نے اطلاع ملنے پر فوری طور پر ڈاکو کا پیچھا کیا اور کافی دور پیچھا کرنے کے بعد ڈاکو کو گرفتار کرلیا جس سے پاس سے اسلحہ بھی برآمد ہو جبکہ لوٹی جانے والی رقم میں سے صرف ایک لاکھ کی رقم برآمد ہونے کی اطلاع ہے خیال کیا جاتا ہے وہ رقم ڈاکو کے ساتھی موٹر سائیکل سوار کے پاس ہو سکتی ہے بہرحال اس مسئلے کو تو بحریہ سیکورٹی اور پولیس حل کرئے گی کہ باقی رقم کہاں ہے۔
اس واقعے میں بحریہ ٹاؤن سیکورٹی کے اہلکار اور ان کے ہیڈ کا کردار انتہائی قابل تحسین رہا ہے جنھوں نے اپنی جان پر کھیلتے ہوئے ڈاکو کو گرفتار کیا۔
آج بحریہ ٹاؤن میں سیکورٹی کے اس اقدام کو جس قدر سراہایا جارہا ہے اس کا واضح ثبوت ہے کہ بحریہ ٹاؤن میں رہنے والے اچھے اقدامات کی نہ صرف تعریف کرتے ہیں بلکہ انھیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
اس لیے اگر کبھی سیکورٹی کی کسی غفلت اور لاپرواہی پر تنقید یا نشاندھی کی جائے تو اسے بھی مثبت انداز میں لینا چاہیے۔اور کسی بھی شکایت کا ازالہ بھی ہونا چاہیے۔
ہم بحریہ ٹاؤن کے لوگ بحریہ انتظامیہ سے گذارش کرتے ہیں ڈاکو کو گرفتار کرنے والی ٹیم کی کارکردگی کو سراہاتے ہوئے انھیں تعریفی اسناد اور انعام سے نوازا جائے۔
بقول جناب توصیف عثمانی صاحب کہ بحریہ کے مکین بھی ان کی کارکردگی پر انھیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کوئی پروگرام کرنا چاہتے ہیں یہ ایک اچھا اقدام ہوگا ہم سب اسکی تائید وحمایت کرتے ہیں۔

آخر میں بحریہ ٹاؤن کے چیف ریاض ملک سے بھی گذارش ہے کہ بحریہ سیکورٹی ٹیم کی کارکردگی کو سراہاتے ہوئے انھیں مزید مضبوط بنانے کے لیے جدید خطوط پر استوار کریں