لانگ مارچ کے شرکاء پر اوباوڑو میں تشدد اور خواتین کی بے حرمتی کے خلاف سجاول میں نوجوان اتحاد کی جانب سے پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ

سجاول: گمشدہ افراد کی بازیابی کے لئے اسلام آباد جانے والے لانگ مارچ کے شرکاء پر اوباوڑو میں تشدد اور خواتین کی بے حرمتی کے خلاف سجاول میں نوجوان اتحاد کی جانب سے پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کرکے نعرے بازی کی گئی ، مظاہرین ایاز میمن ،زاھد حسن ، لیاقت جماری ، واحد بھان ، سبحان میمن اور دیگرنے اپنے خطاب میں کہاکہ گمشدہ افراد کی بازیابی کے لئے مائوں بہنوں کا احتجاجی لانگ مارچ اسلام آباد احتجاج کے لئے جارہاتھاتو ان پر سندہ پنجاب سرحد پر بے جاتشدد کرکے انہیں روکاگیاہے ان کو ہتھکڑیاں لگاکرانسانیت کی توہین کی گئی ہے ، جس کی مذمت کرتے ہیں انہوں نے مطالبہ کیاکہ اس طرح کی دھشت گردی کرکے مظلوموں سے حق چھیننے والے اہلکاروں کو گرفتارکرکے سزا دیجائے ،بصورت دیگرسندہ بھرمیں احتجاج کا دائرہ وسیع کیاجائیگا،