پاکستان مسلم لیگ ن ریاض ریجن کے زیرِاہتمام قائداعظم محمد علی جناح اور قائد عوام قائد ثانی میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کی تقریب اور ورکرز کنوینشن کا انعقاد کیا گیا

سعودی عرب (ناظم علی عطاری) پاکستان مسلم لیگ ن ریاض ریجن کے زیرِاہتمام قائداعظم محمد علی جناح اور قائد عوام قائد ثانی میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کی تقریب اور ورکرز کنوینشن کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی صدر ملک منظور حسین اعوان تھے
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی صدر ملک منظور حسین اعوان نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح عالم اسلام کے عظیم لیڈر تھے جنہوں مسلمانان ہند کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا اور عالم اسلام کے لیے عظیم ریاست پاکستان کو دنیا کے نقشے پر اجاگر کیا قائد ثانی میاں محمد نواز شریف تعمیر پاکستان میں اہم کردار ہے اور پاکستان کو عالم اسلام کی عظیم ایٹمی ریاست بنایا میاں محمد نواز شریف کا یہ احسان عظیم ہے اور اب میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں تکمیل پاکستان کی تحریک میں تمام مکتبہ فکر کے لوگ شامل ہیں تاکہ پاکستان کو بھی ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں کھڑا کیا جاسکے ہم اپنے قائد کی بیٹی اور قوم کی آواز محترمہ مریم نواز صاحبہ کیساتھ ہیں اور تکمیل پاکستان کی تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گئے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گئے تقریب سے ریاض کے صدر میاں طارق جنید نے کہا کہ ہم پورے عالم اسلام کو عظیم قائدین کے یوم پیدائش پر مبارک باد پیش کرتے ہیں تقریب نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری ریاض راشد منہاس نے ادا کئے
تقریب کے آخر میں کرونا میں شاندار خدمات سرانجام دینے پر پاکستانی کمیونٹی صحافیوں ڈاکٹروں کے اعزاز میں شیلڈ تقسیم کی گئی
تقریب میں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی جن میں جنرل سیکرٹری سعودی عرب مسلم لیگ ن چوہدری عرفان سدرہ سوشل میڈیا ہیڈ ذوہیب شہزاد کھوکھر۰مجلس پاکستان سے رانا عبدالرؤف ۰نائب صدر نور خاں شنواری۰ملک مکرم نصیر۰نامور کالم نگار مبشر انوار۰صحافتی تنظیموں کے نمائندہ امتیاز احمد۰ ملک عاصم اعوان۰وسیم خاں ۰ناظم علی عطاری۰اور کثیر تعداد میں کارکنان اور عہدیداران نے شرکت کی