اب پی ٹی ائی کی جھوٹ بولنے کی مشینیں کیا نیا جھوٹ تراشیں گی۔ سیدہ شہلا رضا

کراچی (23 دسمبر ) صوبائی وزیر ترقی نسواں سیدہ شہلا رضا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہاب پی ٹی ائی کی جھوٹ بولنے کی مشینیں کیا نیا جھوٹ تراشیں گی کیونکہ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ امریکا کا اپنا نجی دورہ مکمل کرکے کراچی آگئے ہیں۔ ان مشینوں کا یہ جھوٹ کھل گیاہے کہ مراد علی شاہ گرفتاری سے بچنے کے لئے امریکہ چلے گئے ہیں جہاں سے وہ واپس نہیں آئیں گے۔ سیدہ شہلا رضا نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ فیصل ووڈا کو رعایت دی جا رہی ہے تمام شواہد موجود ہیں لیکن وہ ہر پیشی پر کوئی نا کوئی بہانہ بنا لیتے ہیں ، کبھی طبیعت کی خرابی کا بہانہ تو کبھی وکیل تبدیل کر کے کیس اسٹڈی کے نام پر لمبی تاریخ لے لیتے ہیں۔ اس کے برعکس بہت سے اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی غیر ملکی شہریت رکھنے پر نا اہل ہو سکتے ہیں تو فیصل ووڈا کیوں نہیں، جبکہ انکی غیر ملکی شہریت کے ثبوت سوشل میڈیا پر مہینوں پہلے وائرل ہو گئے ہیں،ان کی غیر ملکی جائداد کے بھی تمام ثبوت عوام کے سامنے آ چکے ہیں، کیا عوام یہ سمجھیں کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ فیصل ووڈا پی ٹی ائی کے ٹکٹ پر جیتے تھے۔ انہوں نے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید نے تو جھوٹ کی آخری حد کراس کرتے ہوئے کہا “جن خاندانوں پر کیس ہیں انھوں نے کمپنی کی مشہوری کے لئے ایک ایک بندہ یہاں چھوڑا ہے” موصوف عقل کے اندھے تو تھے ہی اب آنکھوں سے بھی نا بینا ہو گئے ہیں، جب ہی تو انھیں آصف زرداری سے لیکر آصفہ بھٹو نظر نہیں آرہے۔ اس کے علاوہ خورشید شاہ صاحب سمیت دیگر پی پی پی کے قائدین کا بھی پورا خاندان ملک میں ہی موجود ہیں۔
ہینڈ آﺅٹ نمبر۔۔۔(ایف زیڈ ایف)