گھر کے صحن میں خوفناک مگر مچھ

امریکا کی ریاست فلوریڈا میں گھر کے پچھلے صحن میں ایک دیو قامت مگر مچھ پایا گیا جس کو دیکھ کر وہاں موجود افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

فلوریڈا کی رہائشی 70خاتون جس نے ابتدائی طور پر اپنے گھر کے پچھلے صحن میں دیکھا تو انہیں محسوس ہوا کہ یہ کوئی بڑی سی مچھلی ہے تاہم تھوڑا قریب سے دیکھ کر ان کی آنکھیں حیرت اور خوف سے سرخ ہوگئیں کہ وہ درحقیقت ایک بہت بڑااور خونخوار مگرمچھ تھا ۔

خاتون نے یہ جانتے ہوئے کہ ایسے خطرناک مگرمچھ عام طور پرایسے علاقوں میں نہیں رہتے ہیں انہوں نے پولیس ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کیا۔

بعد ازاں پولیس نے فلوریڈا فش اینڈ وائلڈ لائف کنزرویشن کمیشن سے رابطہ کیا جس نے محکمہ کے افسر ٹریسی ہینسن کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر بھیجا۔

فلوریڈا فش اینڈ وائلڈ لائف کنزرویشن کمیشن نے مگر مچھ کی محفوظ طریقے سے چڑیا گھر منتقلی کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا