حفیظ جیسے کھلاڑی ہیں تو نئے لڑکوں کی ضرورت کیوں، فہد مصطفیٰ

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ کہتے ہیں کہ حفیظ جیسے کھلاڑیوں کے ہوتے ہوئے نئے پلیئرز کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے۔

گزشتہ روز نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلے جینے والے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سینئر پلیئر محمد حفیظ نے ایک مرتبہ پھر اپنی عمدہ بیٹنگ کی صلاحیتوں کا ثبوت دے دیا اور بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنا سب سے بڑا انفرادی اسکور بنا ڈالا۔

محمد حفیظ نے ہملٹن میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے 98ویں میچ میں 99 رنز ناٹ آوٹ بنائے
اس شاندار کارکردگی پر محمد حفیظ کو گزشتہ روز سے ہی سوشل میڈیا پر محبت بھرے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔

اس ضمن میں معروف اداکار فہد مصطفیٰ نے بھی اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر محمد حفیظ کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

فہد مصطفیٰ نے کہا کہ ’جب ہمارے پاس حفیظ جیسے کھلاڑی موجود ہیں تو نئے کھلاڑیوں کی تلاش کیوں کریں۔‘
اُنہوں نے محمد حفیظ کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ نے بالکل ایک پروفیسر کی طرح شاندار اننگز کھیلی۔‘

واضح رہے کہ محمد حفیظ بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دنیا کے تیسرے کھلاڑی ہیں جنھوں نے 99 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شکست دے کر ناقابلِ شکست برتری حاصل کرلی