فیصل جاوید ترک اداکار انگین آلتان کے حق میں بول پڑے

سینیٹر فیصل جاوید نے ترک اداکار انگین آلتان کے پاکستان آنے پر فہد مصطفیٰ کی تنقید پر چُپ نہ رہ سکے اور انگین آلتان کی حمایت میں بولتے ہوئے فہد مصطفٰی کو ترک ڈراموں سے سیکھنے کا مشورہ دے دیا۔
فہد مصطفی نے ایک انٹرویو کے دوران ترک اداکار انگین آلتان المعروف ارطغرل غازی کی پاکستان آمد سے متعلق کہا کہ ارطغرل آیا اور پیسے لے کر چلا گیا لیکن ہم ہمیشہ یہیں رہیں گے۔

اس پر ردعمل دیتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ میری نظر میں انگین آلتان ایک بہترین اداکار ہیں
انہوں نے کہا کہ ’ارطغرل غازی‘ جیسی عظیم پروڈکشن سے بہت کچھ سیکھا جاسکتا ہے، آپ بھی ہدایت کاری پر توجہ دیں۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ترک اداکاروں کا پاکستان آنا کوئی خطرہ نہیں بلکہ موقع ہے۔