سماجی دوری برقرار رکھنے والا لباس تیار

ایک فیشن ڈیزائنر نے وبائی صورتحال سے متاثر ہوکرسماجی دوری قائم رکھنے والا لباس بنا لیا ہے۔
انسٹاگرام صارف شی نے سماجی دوری کے اصولوں کے مطابق ایسا لباس بنانے کا فیصلہ کیا جس کی چھ فٹ گھیر ہو۔شی نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ یہ معاشرتی فاصلا قائم کرنے والا لباس ہے۔
فیشن ڈیزائنر نے 12 فٹ کا ایسا گلابی لباس تیار کیا جسے زیب تن کرنے کے بعد اتنا فاصلہ قائم ہوجاتا تھا کہ ایک شخص کا ہاتھ بھی دوسری شخص تک نہیں پہچتا ہے۔
واضح رہے کہ اس لباس کو تیار کرنے میں دو ماہ کا دورانیہ لگا ہے تاہم دو ماہ کی ڈیزائنر کی محنت کے بعد یہ خوبصورت لباس تیار ہوا

https://ummat.net/2020/11/30/721016/