پٹواریوں کو پیسے دے کر اکٹھا کیا جارہا ہے

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ڈی ایم کا بیانیہ عوام مسترد کریں گے لاہور کے عوام دھمکیوں کی سیاست کومسترد کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ پیسے کے زور پر عوام کو اکٹھا کیا جارہا ہے
پی ٹی آئی سے زیادہ کیس کی جلسوں کی پریکٹس نہیں ،کوئی مائی کا لال پی ٹی آئی کا ریکارڈ توڑ نہیں سکتا ۔ فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ کل جلسے کے حوالے سے منتخب قیادت کو ڈرایا دھمکایا جارہا ہے جلسے کی اجازت نہ ملنے کے باوجود بھی تالے توڑے گئے
فیصلہ کیا ہے اپوزیشن کو بے نقاب کرینگے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کل جاتی امرا میں کارکنوں میں ڈنڈے تقسیم کئے گئے جلسہ روکنے کیلئے کہیں بھی کنٹینیرز نہیں لگائیں گئے