زرنش خان کی مداحوں سے دعائےصحت کی اپیل

پاکستانی اداکارہ زرنش خان کو صحت سے متعلق مسئلے کا سامنا ہے۔ ان کی اچانک معمولی سرجری ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے مداحوں سے دعائےصحت کی اپیل کی ہے۔

انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انہوں نے اپنی تصویر شیئر کی اور پیغام میں لکھا کہ انکی اچانک معمولی سرجری ہوئی ہے۔ اس پیغام کے بعد ان کے مداحوں میں بےچینی اور تشویش بڑھ گئی ہے

اپنے پیغام میں اداکارہ نے اپنی بیماری سے متعلق کچھ نہیں بتایا البتہ انہوں نے مداحوں سے دعا کرنے کی اپیل کی ہے۔

زرنش خان کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے انکی بیماری سے متعلق پوچھا بھی گیا تاہم انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ جسکے بعد بھی مداحوں نے انکی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی

https://jang.com.pk/news/855695