خیبرپختونخوا سپورٹس ڈائریکٹریٹ نے صوبائی چیس(شطر ج) ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ کو تسلیم کرکے نوٹیفکیشن جاری

پشاور۔ خیبرپختونخوا سپورٹس ڈائریکٹریٹ نے صوبائی چیس(شطر ج) ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ کو تسلیم کرتے ہوئے صدرعمرخان اور سیکرٹری کاشف سلیم کے نام نوٹیفکیشن جاری کردی۔خیبرپختونخوا چیس ایسوسی ایشن کے صدر عمرخان نے

اپنے ایک جاری بیان میں ڈی جی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ اسفندیار خٹک کا شکریہ اداکرتے ہوئےکہا کہ یہ خوشی کا مقام ہے ک محکمہ کھیل دوسری کھیلوں سمیت صوبے میں چیس کے فروغ کیلئے کام کررہی ہےاس اقدام سے چیس کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ صوبے بھرمیں چیس کے باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں انشاءاللہ سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کی بھرپور سپورٹ سے قومی اور انٹرنیشنل سطح پر صوبے آور ملک کا نام روشن کریں گے۔