آرٹس کونسل کے انتخابات میں حالات کشیدہ ہوسکتے ہیں، ہائیکورٹ میں درخواست

آرٹس کونسل آف پاکستان کے انتخابات میں امن و امان کی صورتحال کے معاملے پر ممکنہ ہنگامہ آرائی سے بچنے کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست ممبر آرٹس کونسل ذوالفقار حیدر کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں چیف سیکریٹری ،کمشنر کراچی اور سیکرٹری آرٹس کونسل کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گزشتہ انتخابات میں ہنگامہ آرائی ہوئی، معاملہ ایف آئی آر تک پہنچا، کمشنر کراچی کی زیر نگرانی شفاف انتخابات کی امید نہیں،امسال بھی انتخابات میں حالات کشیدہ ہوسکتے ہیں لہٰذا استدعا ہے کہ سیکریٹری انڈسٹریز، جوائنٹ اسٹاک کمپنیز کی زیر نگرانی انتخابات کرائے جائیں، کمشنر کراچی و دیگر کو انتخابات پرامن اور شفاف بنانے کی ہدایت دی جائے۔

https://jang.com.pk/news/854393?_ga=2.123198607.529068553.1607217691-2079485230.1607217691