میرے پیارے دوست جلدی سے ٹھیک ہوجاؤ، بشریٰ انصاری

1978ء سے شوبز انڈسٹری پر راج کرنے والی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کورونا وائرس کا شکار ہونے والے اداکار بہروز سبزواری کی جلد صحتیابی کے لیے سوشل میڈیا پر دُعائیہ پیغام جاری کیا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر بشریٰ انصاری نے سینئر اداکار بہروز سبزواری کے ہمراہ ماضی کے دنوں کی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے جس میں شوبز انڈسٹر ی کے دونوں سینئر اداکاروں کے چہروں پر ہمیشہ رہنے والی مُسکراہٹ ہے
بشریٰ انصار ی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے سب سے پیارے دوست بہروز جلدی سے ٹھیک ہوجاؤ۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’میں تمہاری جلد صحتیابی کی منتظر ہوں اور میری طرف سے تمہیں ڈھیر سارا پیار۔‘
واضح رہے کہ ذرائع کے مطابق اداکار بہروز سبزواری نے علامات ظاہر ہونے پر گزشتہ دنوں کورونا وائرس ٹیسٹ کروایا تھا جس کے نتائج مثبت آئے اور اب وہ اسپتال میں داخل ہیں
دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 10 ہزار 72 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 8 ہزار 260 تک جا پہنچی ہے۔