کراچی:ڈی ایس ریلوے کا دورہ جنگ شاہی یارڈ،مختلف شعبوںکا معائنہ کیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کراچی ڈویڑن کے متعلقہ افسران نے ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ ارشد سلام خٹک کی سربراہی میں جنگ شاہی اسٹیشن کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران تمام آفس رکارڈ، ریلوے ٹریک، لیول کراسنگ، اسٹیشن کی حدود میں نصب الیکٹیکل اور مکینیکل مشینری اور تعینات اسٹاف کی حادثات سے نمٹنے کی تیاری کو جانچا گیا۔مقامی لوگوں نے ڈی ایس کراچی کو جنگ شاہی اسٹیشن پر ٹرینوں کے اسٹاپ بڑھانے کی درخواست کی۔ انہوں نے ڈی ایس کراچی کو روایتی سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ بھی دیا۔ اس موقعے پرانہوں نے کہا کہ مرحلے وار کراچی ڈویڑن کے تمام اسٹیشنوں کا دورہ اور تفصیلی معائنہ کیا جائیگا۔