صدر مملکت کا کل یوم دعا منانے کا اعلان

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کورونا کی موجودہ صورتحال پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کورونا وبا پر جیت اللہ کی مدد سے حاصل کی،کورونا پر ہماری حکمت عملی بہترین رہی،17 اپریل کو تقریباً روزانہ 500 مریض رپورٹ ہو رہے تھے جبکہ 12 جون کو کوروناکیسز 6 ہزار تک پہنچ گئے۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ سردیوں میں اس وبا کا دوسرا حملہ ہے،کورونا کی موجودہ صورتحال مزید غور اور حفاظتی انتظامات پرعملدرآمد کی متقاضی ہے، عوام کو آگاہی فراہم کرنے میں منبر و محراب کا اہم کردار ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک بھر میں کل “یوم دعا” منانے کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ کورونا سے لڑنا نہیں،نمٹناہے۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں اور ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بے قابو ہو گئی،ایک دن میں کوروناکے مزید 3499 نئےکیسز سامنےآگئے جس کے بعد ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 6ہزار 810 ہو گئی جبکہ کوروناسےمزید39افرادانتقال کرگئے۔

Courtesy Gnn news