ویرات کوہلی ون ڈے میں 12 ہزار رنز بنانے والے تیز ترین کرکٹر بن گئے

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ایک روزہ کرکٹ میں اپنے 12 ہزار رنز مکمل کر لیے اور وہ یہ سنگِ میل عبور کرنے والے تیز ترین کرکٹر بن گئے
ویرات کوہلی سے قبل تیز ترین 10 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ بھارت کے ہی سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا جنہوں نے 300 اننگز میں یہ ہدف حاصل کیا تھا لیکن ویرات کوہلی کو یہاں تک پہنچنے میں صرف 242 اننگز لگیں
مایہ ناز کرکٹر ویرات کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میچ میں یہ سنگِ میل عبور کیا۔

یاد رہے کہ ویرات کوہلی تیز ترین 9، 10 اور11 ہزار رنز بنانے کا کارنامہ بھی انجام دے چکے ہیں