سیلفی لیتے ہوئے نوجوان دریا میں ڈوب گیا

رحیم یارخان۔ دریائےچناب میں نوجوان کشتی میں سیرکے دوران دوستوں کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق 17 سالہ ذیشان دوستوں کے ساتھ کشتی میں سوار تھا، اس دوران وہ دوستوں کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے توازن کھو بیٹھا اور دریا میں ڈوب گیا۔

غوطہ خوروں نے 6 گھنٹے طویل جدوجہد کے بعد نوجوان کی لاش نکال کر ورثا کے حوالے کردی۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ 17 سالہ ذیشان بستی چکر موہانا کا رہائشی اور گیارہویں جماعت کا طالب تھا۔