سعودی عرب پاکستانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار نوجوان ویلفیئر اتاشی کی الریاض میں تعیناتی۔

سعودی عرب پاکستانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار نوجوان ویلفیئر اتاشی کی الریاض میں تعیناتی۔

پاک کمیونٹی کے وفد نے نوید افضال کو پھولوں کے دستے کے ساتھ ویلکم کیا۔

ویلفیئر اتاشی نے اورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے میں ہر طرح سے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ پاکستانی کمیونٹی کے سہ رکنی وفد جس میں معروف سماجی شخصیت ارشد تبسم ، ملک انصر اور عدنان ساہی نے سفارتخانہ الریاض میں تعینات ہونے والے نئے ویلفیئر اتاشی جناب نوید افضال کو پھولوں کا دستہ پیش کرکے خوش آمدید کہا۔
ویلفیئر اتاشی کو درخواستیں پیش کیں جس پر جناب نوید افضال نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان اور تارکین وطن کی خدمت و مسائل حل کرنے کیلئے مقرر ہوئے ہیں سفارتخانہ ہر وقت اپنے ہم وطنوں کی خدمت کیلئے حاضر ہیں۔
سفارتخانہ کے وزٹ کے دوران ایک پاکستانی کا فوری مسئلہ حل ہوا اور باقیوں کیلئے کاغذ جمع کروا دیئے گئے۔