کورونا کے پھیلاؤ میں اضافہ ، این سی او سی اجلاس میں بڑے فیصلے

وفاقی وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا، جس میں نیشنل کوآرڈینیٹراین سی او سی لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان ، وزیرتعلیم شفقت محمود،معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر قومی ادارہ صحت میجرجنرل عامر اکرام شریک ہوئے جبکہ صوبائی چیف سیکرٹریز نے بذریعہ ویڈیولنک شرکت کی۔

اجلاس میں ملک میں کوروناکیسز،ایس اوپیزپرعملدرآمدکی صورتحال ، تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز اور ایس او پیز پر عملدرآمد پر غور کیا گیا۔

صوبائی چیف سیکریٹریز نے کوروناکیسز،ایس او پیزپرعملدرآمد اور متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بعد کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

کورونا کے پھیلاؤ میں اضافے پر این سی او سی اجلاس میں بڑے فیصلے کئے گئے ، این سی او سی نے بڑےعوامی تقریبات پر پابندی اور کورونا کے ہائی رسک ایریاز میں پابندیاں سخت کرنے کی سفارش کر دی ، تجویزکےمطابق پانچ سو سے زائد افراد کے اجتماع پرفوری پابندی لگائی جائے۔

وفاقی و صوبائی متعلقہ حکام نے این سی او سی کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کورونا کے پھیلاؤکی شرح میں تین گنا اضافہ ہوا ہے اور تعلیمی اداروں میں بھی مثبت کیسزکی شرح بڑھ رہی ہے۔

این سی اوسی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیرتعلیم کی زیرصدارت 16نومبر کو اعلیٰ سطح اجلاس ہوگا، 16نومبر کے اجلاس میں تعلیمی اداروں کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا ورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر ہنگامی اقدامات ناگزیر ہیں، بڑے اجتماعات پر پابندی کی تجویزکےبعدکورونا کیسز میں 3 گنا اضافہ ہوا ، عدم اتفاق رائے سے سفارشات پر عملدرآمد تاخیر کا شکار ہے۔

این سی او سی نے موسم سرما کی قبل از وقت تعطیلات کی سفارش کر دی ، قبل از وقت تعطیلات کی سفارش طلباکی حفاظت، وباکا پھیلاؤ روکنےکے لیے ہے۔

شادی تقریبات سے متعلق نظر ثانی شدہ گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں ، جس کے تحت شادی کی آؤٹ ڈور تقریبات میں 500مہمان شریک ہو سکیں گے ، شادی تقریبات کی گائیڈ لائنز کا اطلاق 20نومبر سے ہو گا، این سی او سی

این سی او سی نے این سی سی کا ہنگامی اجلاس بلانے اور کورونا کے ہائی رسک سیکٹرز پر پابندیاں بڑھانے کی سفارش کر دی۔

این سی اوسی نے ملک بھرمیں مزارات فوری طور بند سمیت سینما ہالزاور تھیٹرز کی فوری بندش کی سفارش کردی

Courtesy ary news