ایف پی سی سی آئی کا سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر محمد حنیف گوہر کو مختلف تاجر تنظیموں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ شروع

کراچی 09 نومبر2020: فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن کمیشن نے محمد حنیف گوہر کو فیڈریشن کے الیکشن برائے سالِ 2020 کے انتخابات میں سینئر نائب صدر منتخب ہونے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق دسمبر 2019 میں ہونے والے ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں سینئر نائب صدر کے عہدے کے لئے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے سابق چیئرمین محمد حنیف گوہر اور عاصم غنی کے درمیان کانٹے دار مقابلے کے بعد دونوں اُمیدواروں نے 176;47;176 برابر ووٹ حاصل کئے تاہم محمد حنیف گوہر نے میاں انجم نثار کی جانب سے عاصم غنی کو دیئے گئے ووٹ کا اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میاں انجم نثار نے دو مختلف کمپنیوں کے تحت دو ووٹ کاسٹ کئے ہیں جن میں سے انجم نثار کی ایک کمپنی نے تمام ضابطوں کو پورا نہیں کیا اِ س لئے انجم نثار کے ایک ووٹ کو مسترد کردیا گیا ۔ جس کے تحت ایف پی سی سی آئی کے الیکشن کمیشن نے محمد حنیف گوہر کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے حکم جاری کیا اور محمد حنیف گوہر کو ایف پی سی سی آئی کا سینئر نائب صدر منتخب ہونے کا اعلان کیا ۔ عدالتی حکم کے بعد محمد حنیف گوہر کے 176 ووٹ کے مقابلے میں عاصم غنی کے 175 ووٹ رہ گئے ۔ جس کی روشنی میں سال برائے 2020 کے لئے قائم ہونے والے ایف پی سی سی آئی کے الیکشن نے محمد حنیف گوہر کو ایف پی سی سی آئی کا سینئر نائب صدر ہونے کا نوٹیفکشن جاری کردیا ہے ۔ ایف پی سی سی آئی کا سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر محمد حنیف گوہر کو مختلف تاجر تنظیموں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔ گلزار فیروز ترجمان،یونائیٹڈ بزنس گروپ، (یو بی جی)