پاکستان اور سعودی عرب کی لازوال دوستی کی تاریخ بہت پرانی ہے اور آج بھی ہم مضبوط دوستی کے بندھن میں ایک ساتھ ہیں۔سفیر پاکستان

پاکستان کے سفیر سعودی عرب راجہ علی اعجاز نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والی افواہیں کہ خدانخواستہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں کوئی سرد مہری آئ پے سفیر پاکستان نے واشگاف الفاظ میں کہا ایسی کوئی بات نہیں پاکستان اور سعودی عرب کی لازوال دوستی کی تاریخ بہت پرانی ہے اور آج بھی ہم مضبوط دوستی کے بندھن میں ایک ساتھ ہیں۔سفیر پاکستان نے سعودی عرب میں پاکستانی اسکولوں کی بھاری فیسوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک عرصے سے حکومت پاکستان میں ذمہ داروں سے اس پر بات کررہے ہیں میری کوشش ہے فیسیں پاکستان میں اسکولوں کے مساوی کی جائیں کمیونٹی کو جلد اس سلسلے میں خوشی ملے گی۔ سفیر پاکستان نے سعودی عرب میں پاکستانی تجارت کے فروغ اور اسے بڑھانے کے اقدامات پر زور دیا اور امید ظاہر کی کہ کمرشل سیکشن مزید محنت کریں گے ۔سفیر پاکستان جدہ میں پاکستان کمیونٹی کے نمائندوں سے خطاب کررہے تھے ۔سفیر پاکستان جدہ میں صحافیوں کی نمائندہ تنظیم پاکستان جرنلسٹس فورم کے ظہرانے میں بھی شرکت کی اور بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نے سعودی حکومت کی جانب سے غیر ملکیون کیلئے نئے اقامہ قوانین کو سراہتے ہوئے کہا کہ امید ہے تفصیل آنے پر اوورسیز کمیونٹی کو فائدہ ہوگا .سفیر پاکستان نے مختلف قومی و مقامی پاکستانیوں کے مسائل پر سیر حاصل تبادلہ خیال کیا انہوں نے پی جے ایف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپکی خبریں ہمارے لئے کام آسان کرتی ہیں آپ پاک سعودی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی کاوشوں میں ہمارے دست راست ہیں
ظہرانے میں قونصل جنرل خالد مجید ۔قونصل ویزہ ملک طارق اور قونصل پریس سید حمزہ سلیم گیلانی نے بھی شرکت کی ۔