نئے ضلع کیماڑی کا قیام، واٹر بورڈ کے انتظامی ضلع غربی میں ردوبدل

حکومت سندھ کی جانب سے کراچی میں نئے ضلع کیماڑی کے قیام کے بعد اس ضلع کے مکینوں کو فراہمی ونکاسی آب کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئےایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے واٹربورڈ کے انتظامی ڈھانچے میں ضروری ردوبدل کیا ہے، واٹربورڈکے جاری نوٹیفکیش کے مطابق واٹربورڈ کے انتظامی ضلع غربی (اے) اور ضلع غربی(بی) اب ضلع غربی اور ضلع کیماڑی کہلائیں گے،ضلع غربی کے سپرنٹنڈنگ انجینئر اویس ملک کو مقرر کیا گیا ہے ان کے ماتحت ایگزیکٹیو انجینئرز، واٹرڈسٹری بیوشن ،سیوریج اورنگی، ایگزیکٹیو انجینئرز واٹرڈسٹری بیوشن،سیوریج گڈاپ، ایگزیکٹیو انجینئر الیکٹریکل اینڈ مکینیکل غربی اور ان کا عملہ کام کرے گا،جبکہ ضلع کیماڑی کاسپرنٹنڈنگ انجینئر غلام محمدحب کو مقرر کیا گیاہے ان کی زیرنگرانی ایگزیکٹیو انجینئرز واٹر ڈسٹری بیوشن، سیوریج، سائٹ ایگزیکٹیو انجینئرز واٹرڈسٹری بیوشن،سیوریج، بلدیہ، ایگزیکٹیو انجینئر واٹر ڈسٹری بیوشن، سیوریج، الیکٹریکل اینڈ مکینیکل (واٹر) کیماڑی اوران کا عملہ فرائض

ادا کرے گا۔