سعودی عرب میں خصوصی شکل کے ساتھ ستارے نمودار ہوں گے، سعودی ماہر فلکیات

سعودی عرب اور کئی عرب ممالک میں رات کو خصوصی ہندسے کے ساتھ 7 ستارے نمودار ہوں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی ماہر علوم فلکیات کا کہنا ہے کہ یہ سات ستارے ہیں جو پورے خطے میں رات کے وقت سے لے کر صبح فجر تک نظر آئیں گے
انہوں نے کہا کہ یہ ستارے ’الدب الاصغر‘ نامی ستاروں کی طرح ہیں مگر ان میں دھند جیسی کیفیت چھائی رہتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ شہروں میں چمکتے ستاروں کا مشاہدہ دور بین کے بغیر ممکن نہیں ہے۔